اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اس فضائی کارروائی میں دہشت گردوں کے سات ٹھکانے تباہ کردئےگئے۔ وادی تیرہ کے علاقے کوکی خیل میں سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ فضائی کارروائی میں بارہ دہشت گرد ہلاک اور پندرہ زخمی ہوئے جبکہ ان کے سات ٹھکانے بھی تباہ کردیے گئے۔ واضح رہے کہ پاکستانی فوج نے قبائلی علاقوں میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب شروع کر رکھا ہے جس میں اب تک ہزاروں دہشت گرد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ ان کے دسیوں ٹھکانے بھی تباہ کر دیے گئے ہیں-
.......
/169